طواف زیارت کئے بغیر اپنےوطن واپس آنا

طواف زیارت کئے بغیر اپنےوطن واپس آنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے طواف زیارت نہیں کیا اور اپنے وطن واپس آگیا، تو کیا حکم ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص پر طواف زیارت کی ادائیگی ذمہ میں لازم ہے، لہٰذا طواف زیارت کی ادائیگی تک اس کی بیوی اس پر حرام ہے، اور تاخیر کی وجہ سے ایک دم بھی واجب ہے۔

لما في البدائع:
’’وبعد وجود الرکن الأصلي وھو الوقوف لایتصور الفوات فلا یکون محصرا ولکنہ یبقی محرما عن النساء إلی أن یطوف طواف الزیارۃ لأن التحلل عن النساء لایحصل بدون طوا فالزیارۃ‘‘.(کتاب الحج،فصل في حکم الطواف:3/80،رشیدیۃ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

فتویٰ نمبر:179/114

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی