حج کے لئے مجرّب اعمال

 حج کے لئے مجرّب اعمال

سوال

كىا فرماتے ہیں علمائے کرام اس  مسئلے کے بارے میں کہ ایک آدمی حج پر جانا چاہتا ہے اور مالی وسائل اور اسباب بھی مہیا نہیں ہیں، تو وہ شرعا کیا طریقہ اختیار کرے؟ ہمارے اسلاف اور اکابرین اور موجودہ بزرگ واحباب کا وہ کیا مجرب عمل ہے کہ قدرت کاملہ کی طرف سے سارے اسباب مہیا ہوجائیں اور وہ با آسانی حج پر چلا جائے۔

جواب

حج کے اسباب میسر نہ ہونے کی صورت میں بعض مجربات درج ذیل ہیں، ان مجربات پر عمل کرنے کی وجہ سے امید ہے کہ اللہ تعالی ان کی برکت سے جلد از جلد اسباب حج مہیا فرمائیں گے۔
٭اذان کا جواب دینے کے بعد دعا پڑھ کر تلبیہ ’’لبیک اللهم لبيك، لبيك لا شريك لك لبيك، إن الحمد والنعمة لك والملك، لا شريك لك‘‘پڑھا كرىں۔
٭سورة حج كى تلاوت كثرت سے كرىں۔

٭حسب استطاعت حج كے لئے رقم جمع کریں، اگر چہ تھوڑی ہی کیوں نہ ہو، ان اعمال کے ساتھ ساتھ یقین کے ساتھ دعاؤں کا اہتمام کریں، اللہ تعالی کی ذات سے امید ہے کہ حج جیسی عظیم عبادت کے اسباب مہیا فرمائیں گے۔ فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

فتویٰ نمبر:173/197

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی