قواعد و شرائط داخلہ

قواعد و شرائط داخلہ

جامعہ فاروقیہ کراچی میں داخلے کے خواش مند جدید طلبہ کرام کے لیے ضروری ہے کہ وہ مندرجہ ذیل شرائط کا لحاظ رکھے:

  • شناختی کارڈ یا نادرا کا ”ب” فارم کا حامل ہو۔
  • گزشتہ وفاقی درجے میں کم از کم جیدجداً کی تقدیر میں پاس ہو۔
  • گزشتہ غیر وفاقی درجے کا نتیجہ ساتھ ہو۔
  • وضع قطع شریعت کے خلاف نہ ہو۔
  • درجہ اولیٰ کے لیے عصری تعلیم میٹرک یا کم از کم مڈل پاس ہو۔
  • متوسطہ اول کے لیے پانچویں پا س ہو۔
  • اپنے ہاتھ سے پورے صفحے پر درخواست لکھنا اور دو عدد تازہ تصاویر درخواست کے ساتھ لگانا، جس میں مندرجہ ذیل معلومات بھی موجود ہو۔(1) پہلے کہاں پڑھا ہے؟(2) اس جامعہ کو چھوڑنے کے وجوہ اسباب کیا ہیں؟ (3) مکمل رہائشی پتہ (4) گزشتہ درجہ کے امتحان کا نتیجہ یا کشف الدرجات۔
    نوٹ: درخواست کے ساتھ دیگر کاغذات کی فوٹو کاپی لگائیں لیکن اصل کاغذات ساتھ رکھیں، کسی بھی مرحلے میں طلب کیے جاسکتے ہیں۔

از دفتر تعلیمات، جامعہ فاروقیہ کراچی