سوشل میڈیا ایپ(فیس بک،تھریڈز،ٹوئٹر،انسٹاگرام)استعمال کرنے کا حکم

سوشل میڈیا ایپ(فیس بک،تھریڈز،ٹوئٹر،انسٹاگرام)استعمال کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس کے بارے میں کہ سوشل میڈیا ایپ(Facebook,Whats app,Threads, Twitter,Instagram) کو استعمال کرنا کیسا ہے؟حالانکہ ان کے استعمال کرے وقت کئی تصاویر اور ویڈیوز آتی ہیں۔

اس طرح کئی لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے تبلیغ کرتے ہیں ،تو اس کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟کیا ان کے ذریعے تبلیغ کرسکتے ہیں؟شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

واضح رہے کہ فیس بک،واٹس ایپ،ٹوئٹر،تھریڈز،انسٹاگرام میں ہماری معلومات کے مطابق غیر اختیاری طور پر جان دار کی تصاویر بلکہ فحش تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں،اس لیے ان کا استعمال عام حالات میں درست نہیں،ہاں اگر کسی شخص کو اپنے آپ پرمکمل اطمینان ہے کہ وہ تصاویر نہیں دیکھتا یا تصاویر بند کروادیتا ہے، تو اس کے لیے ان آلات کا استعمال بہ وقت ضرورت بقدر ضرورت جائز اور دینی مقاصد کے لیے درست ہوگا،اگر چہ اجتناب پھر بھی بہتر بلکہ احوط ہے،کیونکہ اس کو دیکھ کر عوام اس کے استعمال کو مطلقاً جائز سمجھے گی اور شرائط کی رعایت نہ رکھ سکے گی،دینی تبلیغ کے لیے جو جائز طریقے موجود ہیں انہیں اگر اختیار کیا جائے تو بہتر ہے۔
لما في صحیح البخاري:
’’حدثنا الحمیدی حدثنا سفیان حدثنا الأعمش عن مسلم قال کنا مع مسروق في دار یسار بن نمیر فرأی في صفتہ تماثیل ،فقال:سمعت عبداللہ قال سمعت النبي صلی اللہ علیہ وسلم یقول:˒˒إن أشد الناس عذابا عنداللہ یوم القیامۃ المصورون˓˓‘‘.(باب عذاب المصورین یوم القیامۃ،رقم الحدیث:5950،ص:1042،دارالسلام)
وفیہ أیضاً:
’’عن نافع أن عبداللہ بن عمر رضي اللہ عنہما أخبرہ:أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال:˒˒إن الذین یصنعون ھذہ الصور یعذبون یوم القیامۃ یقال لھم أحیوا ما خلقتم˓˓‘‘.(باب عذاب المصورین یوم القیامۃ،رقم الحدیث:5951،ص:1042،دارالسلام).
وفي تفسیر روح المعاني:
’’ثم إن غض البصر عما یحرم النظر إلیہ واجب ونظرۃ الفجأۃ التي لاتعمد فیھا معفو عنھا،فقد أخرج أبو داؤد والترمذي وغیرھما عن بریدۃ رضي اللہ تعالیٰ عنہ قال، قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:لاتتبع النظرۃ النظرۃ فان لک الأولیٰ ولیست لک الآخرۃ،وبدأ سبحانہ بالإرشاد إلی غض البصر لما في ذلک من سد باب الشر فإن النظر باب إلی کثیر من الشرور وھو یرید الزنا ورائدۃ الفجور‘‘.(سورۃ النور[الآیۃ:30]،18/306،مؤسسۃ الرسالۃ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:315-316/ 179