حمد و نعت پڑھنے کا ثواب

حمد و نعت پڑھنے کا ثواب

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ حمد ونعت  کہنا قرآن وحدیث کی رو سے ثواب کا حامل ہے،یا نہیں؟ نیزکیا یہ دونوں(حمدونعت ) تلاوت قرآن یا دوسرے اوراد و وظائف  کے متبادل ہوسکتے ہیں؟

جواب

حمد ونعت کہنا جس میں ا ﷲ تبارک وتعالی او رنبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی تعریف ہو اور اس میں شرکیہ الفاظ نہ ہوں، باعث ثواب ہے،لیکن حمد ونعت تلاوت قرآن مجید کا نعم البدل نہیں بن سکتے، اس لیے کہ تلاوت قرآن مجید کا ثواب بہت زیادہ ہے۔

''قال الملاعلی القاري تحتۃ:'' وفي شرح القونوي، قال نعیم بن حماد: من شبہ اﷲ بشیء من خلقہ، فقد کفر۔۔۔۔۔۔ وقال إسحاق بن راھویۃ: من وصف اﷲ تعالیٰ، فشبّہ صفاتہ بصفات أحد من خلق اﷲ، فھو کافر باﷲ العظیم.'' (شرح الفقہ الأکبر، ص:١٥، قدیمی).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی