نئے سال کی دعا

نئے سال کی دعا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا اسلامی نئے سال کی کوئی دعا احادیث کی کتابوں میں موجود ہے؟اگر موجود ہے تو اس کی طرف رہنمائی فرمائیں۔

جواب

المعجم الأوسط للطبراني میں ہے کہ جب سال یا مہینے کی ابتدا ہوتی ،تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین یہ دعا پڑھا کرتے تھے:

’’اللھم ادخلہ علینا بالأمن والإیمان والسلامۃ والإسلام ورضوانٍ من الرحمٰن وجوارٍ من الشیطان‘‘.

لما في المعجم الأوسط للبطراني:
’’عن أبي عقیل زھرۃ بن معبد عن جدہ عبداللہ بن ھشام ،قال:کان أصحاب النبي صلی اللہ علیہ وسلم یتعلمون ھذا الدعاء إذا دخلت السنۃ أو الشھر:˒˒اللھم ادخلہ علینا بالأمن والإیمان والسلامۃ والإسلام ورضوانٍ من الرحمٰن وجوارٍ من الشیطان˓˓‘‘.(رقم الحدیث:6241...، 360/4، دارالکتب العلمیۃ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتویٰ نمبر:179/308