حج یا عمرہ کے دوران ایک سے زیادہ غلطیاں ہونے کی صورت میں حکم

حج یا عمرہ کے دوران ایک سے زیادہ غلطیاں ہونے کی صورت میں حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ کسی شخص سے حج یا عمرہ کے دوران کئی غلطیاں ہوجاتی ہیں،تو اس صورت میں اس شخص پر کتنے دم واجب ہوں گے؟

جواب

حج اور عمرہ کے دوران جنایات (غلطیوں)کی نوعیتیں مختلف ہوتی ہیں، اور ان کے احکام بھی مختلف ہیں،لہٰذا پیش آمدہ صورت لکھ کر اگر پوچھا جائے،تو جواب دیا جاسکے گا۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

فتویٰ نمبر:179/102

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی