ایسی جائے نماز جس پر خانہ کعبہ کی تصویر ہو تو پاؤں لگنے کا حکم

ایسی جائے نماز جس پر خانہ کعبہ کی تصویر ہو تو پاؤں لگنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر جائے نماز پر خانہ کعبہ کی تصویر ہو، اور غلطی سے اس پر پاؤں لگ جائے، تو کوئی گناہ تو نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں کوئی گناہ نہیں ملے گا۔
لما في البدائع:
’’وعلی ھذا إذا صلی علی سطح (ظھر) الکعبۃ جازت صلاتہ عندنا‘‘. (کتاب الصلاۃ: ١/ ٥٥٥: رشیدیۃ).فقط. واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/37