گھڑی کس ہاتھ میں پہننا افضل ہے؟

گھڑی کس ہاتھ میں پہننا افضل ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گھڑی کون سے ہاتھ میں پہننا افضل ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اکثر خیر کی چیزوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دائیں سمت کو ترجیح دی ہے اور گھڑی بھی خیر کا ذریعہ ہے، کیوں کہ اس سے نماز کے اوقات معلوم ہوتے ہیں، لہذا گھڑی دائیں ہاتھ میں پہننا بہتر ہے، لیکن اگر بائیں ہاتھ میں پہنی جائے تو بھی درست ہے۔
لما في شمائل الترمذي:
’’عن عائشۃ رضي اللہ عنہا قالت: إن کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیحب التیمن في طھورہ إذا تطھر، وفي ترجلہ إذا ترجل، وفي انتعالہ إذا انتعل‘‘.(باب ما جاء في ترجل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، ص: ٤:سعید).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:176/196