کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اللہ تعالی کا نہ کوئی ذات میں شریک ہے ،نہ صفات میں ،تو فرشتے جو اس کے نور سے پیدا ہوئے ہیں ، کیا یہ صفات میں شرکت ہے یا نہیں؟ اس کی وضاحت مطلوب ہے۔
احادیث میں ہے، کہ فرشتے نور سے پیدا کئے گئے ہیں، اللہ کے نور سے پیدا ہونے کا ذکر نہیں، اور نہ ہی اس کا عقیدہ رکھنا درست ہے، نیز شرک فی الصفات یہ ہےکہ :
اللہ کی صفات (اس کا علم، قدرت، حیات وغیرہ) کی مثل کسی میں صفات ماننا۔لما في النبراس:
’’واختلف العلماء في حقیقۃ الملائکۃ، فأھل السنۃ علی أنھم أجسام لطیفۃ نورانیۃ، وقال الحکماء:جواھر مجردۃ .... فعن عائشۃ رضي اللہ عنھا قالت:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:خلقت الملائکۃ من نور........رواہ مسلم، والمراد بالنور:مادۃ نورانیۃ ألطف وأشرف من النار‘‘.(النبراس، الملائکۃ عبادۃ اللہ تعالی، ص:461، البشری).
فقط.واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:176/92