: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں مہمان ٹھہرانا اور اس کو مسجد ہی میں کھانا کھلانا شریعت کی رو سے جائز ہے یا نا جائز؟رہنمائی فرمائیں۔
مساجد اللہ رب العزت کی عبادت کے لیے تعمیر کی جاتی ہیں، اس میں مہمان ٹھہرانا اور کھانا، پینا مسجد کے وضع کے خلاف ہے، البتہ اگر کوئی مسافر ایسا ہو جس کو مسجد کے باہر کوئی جگہ ٹھہرنے کی میسر نہ ہو، تو اس کے لیے گنجائش ہے، بہتر یہ ہے کہ وہ اعتکاف کی نیت کرلے۔
لما في حاشية ابن عابدين:
(وأكل ونوم إلا لمعتكف وغريب) وإذا أراد ذلك ينبغي أن ينوي الاعتكاف فيدخل فيذكر الله تعالى بقدر ما نوى، أو يصلي ثم يفعل ما شاء. فتاوى هندية». (تنوير الأبصار مع الدر المختار وحاشيته: 1/661، سعيد).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر: 154/146،150