عشرہ ذوالحجہ میں بال اور ناخن نہ کاٹنے کا حکم

عشرہ ذوالحجہ میں بال اور ناخن نہ کاٹنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ماہ ذوالحجہ میں بال اور ناخن کا کاٹنا جائز ہے یا ناجائز ؟

جواب

صورت مسئولہ میں قربانی کرنے والے کے لیے مستحب ہے کہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد قربانی کرنے تک اپنے ناخن،سر،بغل اور ناف کے نیچے ،بلکہ بدن کے کسی بھی حصے کے بال نہ کاٹے،لیکن یہ صرف مستحب ہے، اس پر عمل نہ کرنا بھی جائز ہے اور کوئی گناہ کی بات نہیں،البتہ اگر قربانی سے پہلے چالیس دن گزرگئے ہوں، تو پھر ناخن کا کاٹنا ،ناف کے نیچے اور بغل کے بالوں کی صفائی کرنا ضروری ہے۔

لما في صحیح مسلم:
’’عن أم سلمة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إذا دخلت العشر وأراد أحدكم أن يضحي فلا يمس من شعره وبشره شيئا‘‘.(کتاب الأضاحي،رقم الحدیث:۱۹۷۷،بیروت).
لما في المرقاۃ:
’’أي:أول عشر ذي الحجۃ،وأراد أي:قصد بعضکم أن یضحي، سواء وجب علیہ الأضحیۃ أو أراد علی الجھۃ التطوعیۃ،فلا دلالۃ فیہ علی الفرضیۃ ولا علی السنیۃ ،قال أبوحنیفۃ :ھو مباح ولا یکرہ ولا یستحب  وقال أحمد:بتحریمہ،کذا في رحمۃ الأمۃ في اختلاف الأئمۃ ،وظاھر کلام شراح الحدیث من الحنفیۃ أنہ یستحب عند أبي حنیفۃ،فمعنی قولہ رخص أن النھي للتنزیہ، فخلافہ خلاف الأولیٰ ولا کراھۃ فیہ خلافاً للشافعي‘‘.(کتاب الصلاۃ،باب الأضحیۃ:۵۶۵/۳،رشیدیۃ).
وفي رد المحتار:
’’مطلب في إزالۃ الشعر والظفر في عشر ذي الحجۃ خاتمۃ: قال في شرح المنیۃ:وفي المضمرات عن ابن المبارک في تقلیم الأظفار وحلق الرأس في العشر: أي عشر ذي الحجۃ قال: لاتؤخر السنۃ، وقد ورد ذلک لایجب التأخیر ۱ھـ.
ومما ورد في صحیح مسلم قال رسول اللہﷺ:˒˒إذا دخل العشر وأراد بعضکم أن یضحي فلا یأخذن شعراً ولا یقلمن ظفرا ˓˓،فھذا محمول علی الندب دون الوجوب بالاجماع، فظھر قولہ: ولایجب التأخیر، إلا أن نفي الوجوب لاینافي الاستحباب فیکون مستحبا إلا أن استلزم الزیادۃ علی وقت إباحۃ التأخیر ونہایتہ ما دون الاربعین فلا یباح فوقھا. قال في القنیۃ:الافضل أن یقلم أظفارہ ویقص شاربہ ویحلق عانتہ وینظف بدنہ بالاغتسال في کل أسبوع،وإلا ففي کل خمسۃ عشر یوما،ولا عذر في ترکہ وراء الاربعین ویستحق الوعید، فالأول أفضل،والثاني الاوسط،والاربعون الابعد ۱ھـ‘‘.(کتاب الصلاۃ،باب الکسوف،۱۹۶/۲،دار الفکر بیروت).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
فتویٰ نمبر:174/60

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی