عید کے دن کے اعمال اور نماز عید کا طریقہ

عید کے دن کے اعمال اور نماز عید کا طریقہ

پاک، صاف عمدہ کپڑے جو اپنے پاس ہوں پہننا، خوشبو لگانا، عید کی نماز سے پہلے کچھ نہ کھانا، عید گاہ کو جاتے ہوئے تکبیر مذکورۃالصدر بآواز بلند کہنا، نماز عیددو  رکعت ہیں ،مثل دوسری نمازوں کے فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں ہر رکعت کے اند رتین تین تکبیریں زائد ہیں۔

 پہلی رکعت میں” سبحانک اللھم "الخ پڑھنے کے بعد قرأت سے پہلے اور دوسری رکعت میں قرأت کے بعد رکوع سے پہلے ان زائد تکبیروں میں کانوں تک ہاتھ اٹھانا چاہیے، پہلی رکعت میں دو تکبیروں کے بعد ہاتھ چھوڑ دیں، تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لیں، دوسری رکعت میں تینوں تکبیروں کے بعد ہاتھ چھوڑ دیے جائیں، چوتھی تکبیر کے ساتھ رکوع میں چلے جائیں، نماز عید کے بعد خطبہ سننا سنت ہے۔

فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی