کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر وارث کے ورثاء میں سے کوئی فرد /وارث شرعی قوانین پر اعتراض کرتا ہے، تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
واضح رہے کہ شرعی قوانین پر اعتراض، نکتہ چینی اور ان کی تردید کرنا ناجائز اور حرام ہے اور بعض صورتوں میں تو ایمان کے سالم نہ رہنے کا بھی خطرہ رہتا ہے، لہذا ایسے شخص کو انتہائی محبت کے ساتھ سمجھایا جائے کہ:’’اللہ تعالی جس طرح ہمارے خالق ومالک ہیں اسی طرح یہ مال اور جان بھی اللہ تعالی ہی نے ہمیں عطا کئے ہیں، چنانچہ جس طرح اللہ رب العزت کے بیان کردہ احکامات ہیں، ان کو اسی طرح ماننے میں ہی ہمارے لئے دنیا وآخرت کی کامیابی ہے ‘‘۔نیز مذکورہ شخص کو کسی عالم اور اہل اللہ کی مجلس میں لے جائیں، امید ہے کہ اللہ رب العزت اس کو کامل مؤمن بنادیں گے۔لما في التنزيل:
«وذكر فإن الذكرى تنفع المؤمنين».(سورۃ الذاريات: 55).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:176/12