بھینس یا کٹّے (بھینس کا بچہ)کی قربانی کا حکم

بھینس یا کٹّے (بھینس کا بچہ)کی قربانی کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بھینس اور کٹے کی قربانی جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ بھینس اور بھینسا(کٹا) گائے ہی کی ایک قسم ہے،لہٰذا اس کی قربانی جائز ہے بشرطیکہ ان میں سے ہر ایک(بھینس /بھینسا) کی عمر دو سال مکمل ہو اور تمام ایسے عیوب سے خالی ہو جو قربانی کے جواز سے مانع ہو۔
لما في الھدایۃ:
’’ويدخل في البقر الجاموس لأنه من جنسه‘‘.(مسائل متفرقۃ،فصل فی ما یحل أکلہ وما لایحل،۷۵/۴،المکتبۃ الإسلامیۃ).
وفي الجوھرۃ النیرۃ:
’’ويدخل في البقر الجواميس لأنها من جنسها‘‘.(کتاب الأضحیۃ،وقت الأضحیۃ،۱۸۹/۲،الخیریۃ بیروت).
وفي الھندیۃ:
’’(وأما سنه) فلايجوز شيء مما ذكرنا من الإبل والبقر والغنم عن الأضحية إلا الثني من كل جنس وإلا الجذع من الضأن خاصةً إذا كان عظيماً، وأما معاني هذه الأسماء فقد ذكر القدوري: أن الفقهاء قالوا: الجذع من الغنم ابن ستة أشهر، والثني ابن سنة۔ والجذع من البقر ابن سنة، والثني منه ابن سنتين. والجذع من الإبل ابن أربع سنين، والثني ابن خمس. وتقدير هذه الأسنان بما قلنا يمنع النقصان، ولايمنع الزيادة، حتى لو ضحى بأقل من ذلك شيئاً لايجوز، ولو ضحى بأكثر من ذلك شيئاً يجوز ويكون أفضل‘‘.(کتاب الأضحیۃ،الباب الخامس، ۲۹۷/۵،دارالفکر).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب. 

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی