کیا عورت امام کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتی ہے؟

کیا عورت امام کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتی ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عورت امام کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ عورتوں کا امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، البتہ اگر پڑھ لی تو نماز ادا ہوجائے گی، بشرطیکہ امام نے عورتوں کے امام بننے کی نیت کی ہو۔
لما في البحر:
’’قولہ: (ولا یحضرن الجماعات) لقولہ تعالیٰ: وقرن في بیوتکن وقال صلی اللہ علیہ وسلم: ((صلاتھا في قعر بیتھا أفضل من صلاتھا في صحن دارھا، وصلاتھا في صحن دارھا أفضل من صلاتھا في مسجدھا، وبیوتھن خیر لھن)) ولأنہ لا یؤمن الفتنۃ من خروجھن، أطلقہ فشمل الشابۃ والعجوز والصلاۃ النھاریۃ واللیلیۃ، قال المصنف في الکافي: والفتویٰ الیوم علی الکراھۃ في الصلاۃ کلھا لظھور الفساد‘‘. (کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ:627/1، رشیدیۃ).فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:183/201