نمازکے دوران والدین کے بلانے کا حکم

نماز کے دوران والدین کے بلانے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بندہ گھر میں نماز پڑھ رہا ہو، فرض، سنت یا نفل ہو تو والدین بلا لے تو نماز چھوڑ کر جانا چاہیے،یا نہیں؟ اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کسی کو نماز کی حالت میں والدین بلا لیں، تو اگر فرض نماز ہے، تو نماز توڑنا جائز نہیں ہے، اگر نفل یا سنت نماز ہے، اور والدین کو معلوم ہو کہ نماز میں ہے تو نماز توڑنا درست نہیں ہے، اگر معلوم نہ ہو تو پھر توڑنا چاہیے، بعد میں اس نماز کو دوبارہ پڑھ لے، ہاں جانے بچانے کے لیے یا کسی مصیبت سے بچانے کے لیے پکاریں تو چاہے فرض نماز ہو یا نفل ہر صورت توڑنا جائز ہے۔

لما في الشامیة:

"ويجب لإغاثة ملهوف وغريق وحديق لالنداء أحد أبويه بلا استغاثة إلا في النفل، فإن علم أنه يصلي لا بأس أن لا يجيبه وإن لم يعلم أجابه".(كتاب الصلاة، مطلب: في بيان السنة: 2/514، وحيدية)

وفي حاشية الطحطاوي:

"ولا يجب قطع الصلاة(بنداء أحد أبويه) من غير استغاثة لأن قطع الصلاة لا يجوز إلا لضرورة. وقال الطحاوي: هذا في الفرض وإن كان في نافلة إن علم أحد أبويه أنه في الصلاة وناداه لا بأس بأن لا يجيبه قوله: (لا بأس) أفاد بلا بأس أن الأولى الإجابة عند العلم".(كتاب الصلاة، فصل في ما يوجب قطع الصلاة: 1/372، رشيدية)

وفي الهندية:

"المصلي إذا دعاه أحد أبويه لا يجيب ما لم يفرغ من صلاته إلا أن يستغيث به لشيء لأن قطع الصلاة لا يجوز إلا لضرورة".(كتاب الصلاة، فصل في المسجد: 1/234، رشيدية).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 155/202