نماز تراویح کو غیر ضروری سمجھنا

نماز تراویح کو غیر ضروری سمجھنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تراویح کی نماز کے بارے میں بعض لوگوں سے سنا ہے کہ چونکہ یہ فرض نہیں ہے، اس لیےبعض لوگ یہ سمجھ کر اس کا اہتمام نہیں کرتے، تو کیا یہ بات درست ہے؟

جواب

تراویح سنت مؤکدہ ہے اور سنت مؤکدہ کو بلاعذر چھوڑنے کا گناہ واجب کے چھوڑنے کے گناہ کے برابر ہے اور جو لوگ تراویح کو غیر ضروری سمجھ کر اس کے چھوڑ دینے کو جائز سمجھتے ہیں، وہ بہت بڑی غلطی میں مبتلا ہیں۔
لما في الھندیۃ:
’’إذا فاتت التراویح لاتقضي بجماعۃ ولا بغیرھا وھو الصحیح‘‘. (کتاب الصلاۃ، الباب التاسع، فصل في التراویح: 176/1، دارالفکربیروت).فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:183/212