نماز تراویح میں صلوٰۃ التوبۃ اور تحیۃ الوضوء کی نیت کرنا

Darul Ifta

نماز تراویح میں صلوٰۃ التوبۃ اور تحیۃ الوضوء کی نیت کرنا

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا تراویح کی نماز میں صلوۃ التوبہ اور تحیۃ الوضوء کی نیت کرسکتے ہیں؟

جواب

تراویح کی نماز میں صلوٰۃ التوبۃ اورتحیۃ الوضوء کی بھی نیت کی جاسکتی ہے۔
لما في الأشباہ والنظائر:
’’وأما إذا نوی نافلتین کما إذا نوی برکعتي الفجر التحیۃ والسنۃ أجزأت عنھما‘‘. (السادس: في بیان الجمع بین عبادتین، القاعدۃ الثانیۃ:41، دارالکتب العلمیۃ بیروت)
وفي شرح الحموي:
قولہ: وأما إذا نافلتین کما إذا نوی برکعتي الفجر التحیۃ والسنۃ أجزأت عنھما ؛ لأن التحیۃ والسنۃ قریبان، أحدھما وھي التحیۃ تحصل بلا قصد، فلایمنع حصولھا قصد غیرھا، وکذا لو نوی الفرض والتحیۃ کما في فتح القدیر‘‘. (السادس: في بیان الجمع بین عبادتین، القاعدۃ الثانیۃ: 110/1، رشیدیۃ).فقط.واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:183/228

footer