نمازی کے سامنے سے ہٹنے کا حکم

نمازی کے سامنے سے ہٹنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا اگر ایک آدمی کے بالکل پیچھے ایک نمازی کھڑا ہے، اب یہ آدمی اس نمازی کے سامنے سے ہٹ کر جاسکتا ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر ایک آدمی کے بالکل پیچھے نمازی کھڑا ہے، تو اس کے سامنے سے ہٹ کر جانے میں کوئی حرج نہیں۔
لمافي رد المحتار:
’’ولو مر اثنان یقوم أحدھما أمامہ ویمر الآخر ویفعل الآخر ھکذا یمران‘‘.(کتاب الصلاۃ، ٢/ ٤٨٣:رشیدیۃ).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:176/195