نمازکوتاخیرسے ادا کرنے کی عادت بنانا

نمازکوتاخیرسے ادا کرنے کی عادت بنانا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ میں بعض دفعہ سکول سے لیٹ آتی ہوں اور اس وقت ظہر کی نماز کا ٹائم بھی ہوتا ہے ،لیکن میں جان بوجھ کر نماز اس وقت پڑھتی  ہوں ،جب نماز قضا ہونے میں تھوڑا  ٹائم رہ جاتا ہے، تاکہ میں ساتھ ہی عصر کی نماز پڑھ لوں،جب میں ظہر کی نماز ختم کرتی ہوں تو تھوڑی دیر بعد عصر کی اذان ہو جاتی ہے او رمیں اس وضو میں نماز پڑھتی ہوں،آپ براہِ کرم بتائیں کہ ایسا کرنا گناہ تو نہیں؟

جواب

نماز کو اوّل وقت میں پڑھنے کی تاکید آئی ہے ،اور وقت ٹال کر یعنی یہاں تک کہ وقت ختم ہونے کے قریب پہنچ جائے نماز پڑھنے سے سختی کے ساتھ منع کیا گیا ہے، الایہ کہ کوئی شدید مجبوری ہو یا سفر میں ہو، لہٰذا اس کی عادت بنا لینا گناہ کی بات ہے اس سے بچنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی