کسی دوسرے فرد کی طرف سے نمائندہ(وکیل) بن کر قربانی کرناجب کہ دونوں ممالک میں ٹائم کا فرق ہو

کسی دوسرے فرد کی طرف سے نمائندہ(وکیل) بن کر قربانی کرناجب کہ دونوں ممالک میں ٹائم کا فرق ہو

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ:

۱…… ایک آدمی پاکستان میں ہے اور دوسرا سعودی عرب میں ہے، پاکستانی آدمی سعودیہ والے کو کہتا ہے کہ میرے نام کی سعودیہ میں قربانی کردینا اور دونوں ملکوں میں عید کے دن متفرق ہیں، مثلا: پاکستان میں عید سوموار کو ہے جبکہ سعودیہ میں اتوار کو ہے۔
تو سعودیہ والا آدمی اس کی طرف سے قربانی کب کرے گا وہاں کی عید کا اعتبار کیا جائے گا یا پاکستان میں عید کے دن کا اعتبار کیا جائیگا۔ اگر اتوار کو عید کے دن اس کی طرف سے قربانی کردے ،تو کیا اس کی طرف سےقربانی اداہوجائے گی؟
۲…….اسی طرح وقت متفرق ہوتا ہے کہ سعودیہ والے پاکستانی ٹائم سے دو گھنٹے پیچھے ہیں ،تو کیا سعودیہ والے کی قربانی پاکستان میں عید کے فورا بعد کی جاسکتی ہے جب کہ سعودی والے نے ابھی تک عید ادا نہیں کی۔

جواب

۱……واضح رہے کہ  قربانی کے صحیح ہونے کے لئے دونوں ملکوں میں (سعودی عرب اور پاکستان) میں ایام نحر کا ہونا ضروری ہے۔
۲…… صورت مسئولہ میں (سعودی عرب) میں عید کی نماز کا  اداء ہوجانا شرط نہیں، بلکہ سعودی عرب میں دس ذی الحجہ کو صبح صادق کا وقت ہوجائے ،تب بھی پاکستان میں وکیل اس کی طرف سے قربانی کرسکتا ہے۔
لما في البدائع:
”وإنما يعتبر في هذا مكان الشاة لا مكان من عليه هكزا ذكر محمد عليه الرحمة في النوادر وقال إنما أنظر إلى محل الذبح ولا أنظر إلى موضع المذبوع (المذبوح) عنه وهكذا روي الحسن عن أبي يوسف رحمه الله يعتبر المكان الذي يكون فيه الذبح ولا يعتبر المكان الذي يكون فله المذبوح عنه وإنما كان كذلك لأن الذبح هو القربة فيعتبر مكان فعلها لا مكان المفعول عنه وإن كان الرجل في مصر وأهله في مصر آخر فكتب إليهم أن يضحوا عنه روي عن أبي يوسف أنه اعتبر مكان الذبيحة فقال ينبغي لهم أن لا يضحوا عنه حتى يصلي الإمام الذي فيه أهله وإن ضحوا عنه قبل أن يصلي لم يجزه وهو قول محمد عليه الرحمة. (كتاب التضحية، ٤/٢١٣: رشيدية).
وفي البحر الرائق:
”وأما شرائط آدابها (أدائها) فمنها الوقت في حق المصري بعد صلاة الإمام والمعتبر مكان الأضحية لا مكان المضحي وسببها طلوع فجر يوم النحر“ (كتاب الاضحية: ۳۱۷/۸: رشيديه).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

فتویٰ نمبر: 303-304/ 173

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی