غسال (میت کو غسل دینے والے )کی امامت

غسال (میت کو غسل دینے والے )کی امامت

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقے  کا جوبھی  آدمی فوت ہوتا ہے ہماری مسجد کے امام صاحب اس کو غسل دیتے ہیں تو کیا اس امام کے پیچھے نماز درست ہے؟

جواب

صورت مسؤلہ میں غسال کے پیچھے نماز درست ہے اور محض اس وجہ سے(کہ وہ غسال ہے) ان کی امامت میں مکروہ  نہیں ہے، البتہ اگر کوئی دوسری وجہ کراہت کی ہو تو نماز ان کے پیچھے مکروہ ہو گی اور امامت کے لیے بہتروہ شخص ہے،جو مسائل نماز سے واقف ہو اور قرآن شریف صحیح پڑھتا ہو، صالح ہو اور پاک صاف رہتا ہو۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی