عورتوں کے ناخن بڑھانے کی شرعی حیثیت

عورتوں کے ناخن بڑھانے کی شرعی حیثیت

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عورتیں ناخن بڑھاتی ہیں، اس کی شرعا کیا حیثیت ہے؟

جواب

بہتر یہ ہے کہ ہفتہ میں ایک مرتبہ ناخن تراشے جائیں، اگر یہ نا ہوسکے تو پندرہ دن بعد، آخری حد چالیس دن ہے، اس کے بعد ناخن نہ کاٹنا گناہ ہے۔ اور فیشن کے طور پر ناخن بڑھانا بہرحال ناجائز ہے۔
لما في الھندیۃ:
’’وفي محيط السرخسي: الأفضل أن يقلم أظفاره ويحفي شاربه ويحلق عانته وينظف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة، فإن لم يفعل، ففي كل خمسة عشر يوما ولا يعذر في تركه وراء الأربعين، فالأسبوع هو الأفضل، والخمسة عشر الأوسط، والأربعون الأبعد ولا عذر فيما وراء الأربعين ويستحق الوعيد كذا في القنية‘‘.(كتاب الكراهية، الباب التاسع عشر، 413/5:دار الفكر).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/152