رافضی کی نماز جنازہ میں شرکت کا حکم

Darul Ifta

رافضی کی نماز جنازہ میں شرکت کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص (سُنی العقیدہ )کسی شیعہ شخص کی نماز جنازہ میں شامل ہوتا ہے۔تو کیا اس کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے اور وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے؟
ہم نے اکثر علماء کرام سے سنا ہے کہ ایسے شخص کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے اور وہ دائرہ اسلام سے بھی خارج ہوجاتا ہے ،نکاح اور ایمان کی تجدید کرنی پڑتی ہے۔برائے مہربانی اس مسئلے کے بارے میں وضاحت سے فتویٰ صادر فرمائیں ،کیونکہ میں اپنی تسلی کے لیے وضاحت چاہتا ہوں کہ میں بھی کہیں کوئی ایسی غلطی نہ کر بیٹھوں۔

جواب

شیعہ کی نماز جنازہ میں محض شرکت کرنے سے نہ اسلام سے خارج ہوتا ہے اور نہ اس کا نکاح ٹوٹتا ہے، البتہ خلاف شریعت کام کرنے کی وجہ سے سخت گنہگار ہوگا،لہٰذا توبہ کرے اور زیادہ سے زیادہ استغفار کرےاور آئندہ کے لیے احتیاط کرے۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتویٰ نمبر:22/668

footer