سونے کے زیور پر زکوٰۃ کا حکم

Darul Ifta

سونے کے زیور پر زکوٰۃ کا حکم

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کے پاس سونے کی قابلِ نصاب مقدار ہو اور اس میں سُچے موتی جڑے ہوں ان کی زکوٰۃ کس طرح ادا ہو گی؟

جواب

فتاوی دارالعلوم میں لکھا ہے کہ اس زیور کی قیمت معلوم کرکے زکوٰۃ ادا کی جائے۔(فتاوی دارالعلوم دیوبند، کتاب الزکوٰۃ، زیورات میں جواہرات ہوں: ٦/١٣٠، امدادیہ، ملتان)
''واللازم في مضروب کل منھما، ومعمولہ، ولو تبرا أو حلیا مطلقا۔۔۔۔لأنھما خلقا أثمانا فیزکیھما کیف کانا الخ''(الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الزکوۃ، باب زکاۃ المال: ٢/٢٩٨، سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer