زکوٰۃ کی ادائیگی کے وقت قرض کی رقم منہا کی جائے گی

Darul Ifta

زکوٰۃ کی ادائیگی کے وقت قرض کی رقم منہا کی جائے گی

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فیکٹری کی رقم جوبطور قرض لی گئی ہے، جب تک یہ قرض باقی ہے ،فیکٹری کی آمدنی پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟ کیوں کہ آمدنی کم اور قرض بہت زیادہ ہے۔

جواب

قرض کی ادائیگی تک زکوٰۃ لازم نہ ہو گی۔

''ومن کان علیہ دین یحیط بمالہ فلا زکاۃ علیہ۔۔۔۔ وإن کان مالہ أکثر من دینہ زکی الفاضل إذا بلغ نصابا؛ لفراغہ عن الحاجۃ، والمراد بہ: دین لہ مطالب من جہۃ العباد''. (الھدایۃ، کتاب الزکاۃ: ١/١٨٦، شرکۃ علمیۃ).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer