جمعہ کے فرض کے بعد کتنی سنن مؤکدہ اور غیر مؤکدہ ہیں

جمعہ کے فرض کے بعد کتنی سنن مؤکدہ اور غیر مؤکدہ ہیں

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جمعہ کے دن دو رکعت فرض کے بعد کتنی رکعتیں پڑھی جاتی ہیں، اور اس میں جمعہ کی نیت کی جاتی ہے، یا ظہر کی؟

جواب

جمعہ کے دن فرض نماز کے بعد چھ رکعتیں ہیں، ان میں سے چار سنن مؤکدہ ہیں اور دو سنن غیر مؤکدہ ہیں، اور یہ جمعہ کی نیت سے ادا کی جاتی ہیں۔
لما في التنویر مع الدر:
”والتطوع قبل الجمعة أربع ركعات، وضد اختلفوا فيه بعدها، فعن ابن مسعود رضي الله عنه: أنه أربع، وبه أخذ أبو حنيفة ومحمد رحمهما الله. وفي الذخيرة: وعن أبي حنيفة أيضا أنه ركعتان، وعن علي رضي الله عنه أنه يصلي بعدها ستا، ركعتین ثم أربعا، وروى عنه برواية أخرى: أنه يصلي أربعا، ثم ركعتين، وبه أخذ أبو يوسف، والطحاوي، وكثير من المشايخ على هذا“. (كتاب الصلاة، الفصل مسائل التطوع: 300/2: فاروقية).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/133