جماعت تراویح کے وقت عشاء کے فرض پڑھنے کا حکم

جماعت تراویح کے وقت عشاء کے فرض پڑھنے کا حکم

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید جب مسجد میں آیا تو دیکھا عشاء کی نماز ہو گئی ہے اور تراویح ہو رہی ہے تو اب زید پہلے عشاء کے فرض پڑھے یا تراویح میں شریک ہوجائے؟

جواب

زید کو چاہیے کہ پہلے عشاء کی نماز پڑھے، یعنی فرض اور سنت پڑھے اور پھر تراویح میں شریک ہو،اور اس دوران میں جو تراویح کی رکعات رہ جائیں انہیں وتر پڑھنے کے بعد پڑھے ،کیوں کہ تراویح فرض عشاء کے تابع ہیں ۔(لمافي الھندیۃ: کتاب الصلاۃ، الباب التاسع في النوافل، فصل في التراویح: ١/١١٥، رشیدیۃ).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی