تکبیرات تشریق کس طرح پڑھیں

تکبیرات تشریق کس طرح پڑھیں

سوال

كىا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تکبیرات کو بلند آواز سے کس طرح پڑھیں، جب کہ بعض حضرات نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں اور بعض وظائف میں مشغول ہوتے ہیں آواز بلند ہونے کی وجہ سے  دوسروں کو حرج ہوتا ہے؟

جواب

تکبیرات تشریق کو بلند آواز سے پڑھنا مشروع ہے، تاہم اتنی بلند آواز سے نہیں پڑھنا چاہیے، کہ جو لوگ اپنے باقی ماندہ نماز پڑھ رہے ہوں، ان کے نماز میں خلل واقع ہوجائے۔

لما في التنویر مع الدر:
’’(ويجب تكبير التشريق مرة… وقالا: بوجوبه فور كل فرض مطلقا) ولو منفردًا أو مسافرًا أو امرأة لأنه تبع للمكتوبة (إلى آخر أيام التشريق، وعليه الاعتماد) والعمل والفتوى في علمة الأمصار وكافة الأعصار‘‘.
وقال ابن عابدين رحمہ اللہ تعالیٰ:
’’فيحب على كل من تجب عليه الصلاة المكتبوبة‘‘.(كتاب الصلاة، باب العيدين، مطلب في تكبير التشريق: ۷۱/۳، رشيدية).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی