بینک میں یا کسی سم پر اکاؤنٹ کھولنا کیسا ہے؟

بینک میں یا کسی سم پر اکاؤنٹ کھولنا کیسا ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی بینک میں اکاؤنٹ بنانا یا کسی سم پر اکاؤنٹ کھولنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ کسی بھی بینک میں ضرورت کی بناء پر صرف کرنٹ اکاؤنٹ کھولنا جائز ہے۔

اسی طرح کسی سم پر اکاؤنٹ کھولنا بھی فی نفسہ درست ہے، لیکن اکاؤنٹ میں رقم رکھنے کی وجہ سے جو فری منٹس ملتے ہیں، ان کا استعمال شرعاً جائز نہیں۔فقط۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتویٰ نمبر:174/36