برائلر/فارمی مرغی کے گوشت کا حکم

برائلر/فارمی مرغی  کے گوشت کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ بعض علماء فارمی مرغی کے گوشت کو ناجائز قرار دیتے ہیں، دلیل یہ پیش کرتے ہیں کہ مرغی کا جو دانہ ہوتا ہے وہ حرام چیزوں سے بنتا ہے تو اس دانہ کے کھانے کی وجہ سے وہ مرغی کا گوشت کو ناجائز قرار دے دیتے ہیں، تو اب اس کا کیا حکم ہے، راہنمائی فرمائیں۔

جواب

جب تک فیڈ کا دانہ کھانے کی وجہ سے مرغیوں کے گوشت میں بد بو پیدا نہ ہو، اس کے گوشت کو کھانے کی گنجائش ہے۔

لمافي الشامية:

 (دجاجة مخلاة) وإبل وبقر جلالة .... قال الشارح هناك وتجس الجلالة حتى يذهب نتن لحمها. وقدر ثلاثة أيام لدجالة وأربعة لشاة، وعشر لإبل وبقر على الأظهر، ولو أكلت النجاسة وغيرها بحيث لم ينتن لحمها حلت.(كتاب الطهارة، مطلب: في السؤر: 1/425، 426، رشيدية).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتویٰ نمبر: 170/98،100