امام کو زکوٰۃ یا صدقہ فطر دینا

Darul Ifta

امام کو زکوٰۃ یا صدقہ فطر دینا

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ صدقہ فطر واجب ہے اوراسی طرح زکوٰۃ فرض ہے، جو شخص پیش امام ہو تو اس صورت میں وہ لوگ جو بالکل بے نمازی ہیں۔ اسی طرح روزہ نہیں رکھتے،تو یہ لوگ اپنے زکوٰۃ وصدقہئ فطر امام کو دیتے ہیں، تو کیا امام کے لیے اس کا لینا او رکھانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

زکوٰۃ وفطرہ اورصدقات واجبہ بلا معاوضہ فقراء (یعنی جو صاحب نصاب نہ ہو ) کو دینا ضروری ہے،پس امام کو معاوضہ امامت میں دینا اوراس کو لینا درست نہیں ہے، یہ فقراء اور دوسرے مستحقین کا حق ہے، لہٰذا زکوٰۃ،فطرہ اور صدقات واجبہ معاوضہ میں دینا درست نہیں ہوگا،البتہ اگر یہ رقم مشاہرہ کے علاوہ الگ سے مستحقین اورمحتاج سمجھ کر دی جائے اور امام مستحق زکوٰۃ ہے تو درست ہے، اس صورت میں امام کو زکوٰۃ دینا درست ہے۔
''لایجوز دفع الزکاۃ إلی من یملک نصابا أي مال کان. (الھندیۃ، کتاب الزکاۃ، الباب السابع في المصارف: ١/١٨٩، رشیدیۃ)
وفي التنویر: مع قطع المنفعۃ عن المملک من کل وجہ ﷲ تعالی. (تنویر الأبصار، کتاب الزکاۃ: ٢/٢٥٨، سعید)
''لایجوز دفع الزکاۃ إلی من یملک نصابا أي مال کان. (الھندیۃ، کتاب الزکاۃ، الباب السابع في المصارف: ١/١٨٩،رشیدیۃ)

''یجوز دفع الزکاۃ إلی من یملک دون النصاب ، وإن کان صحیحا مکتسبا، لأنہ فقیر. (الفقہ الحنفي وأدلتہ، کتاب الزکاۃ: ١/٣٥١، إدارۃ القرآن).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer