امام صاحب نماز پڑھانے کی چھٹی کرسکتاہے؟

امام صاحب نماز پڑھانے کی چھٹی کرسکتاہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ کیا امام یاخطیب یا مؤذن ہفتہ میں ضروریات کی وجہ سے یا بغیر ضرورت کے مسجد میں نماز پڑھانے کی چھٹی کرسکتا ہے یا نہیں؟

جواب

ضرورت کی وجہ سے چھٹی کر سکتا ہے، مگر متبادل کے انتظام کے ساتھ۔

"ولو ‌كان ‌يبطل ‌من ‌الشهر يوما أو يومين لا يرعاها حوسب بذلك من أجره سواء كان من مرض أو بطالة؛ لأنه يستحق الأجر بتسليم منافعه، وذلك ينعدم في مدة البطالة سواء كان بعذر أو بغير عذر."(مبسوط السرخسی :كتاب الإجارة، باب إجارة الراعي، ج:15، ص:162،  ط: دارالمعرفة).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی