ہر ماہ سہ روزہ و سالانہ چلہ کا حکم

ہر ماہ سہ روزہ و سالانہ چلہ کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ہر ماہ سہ روزہ ، سالانہ چلہ لازمی سمجھنا درست ہے؟

جواب

نہیں! مروجہ تبلیغ امر بالمعروف کا ایک شعبہ ہے، امر بالمعروف اس میں منحصر نہیں، دین سیکھنے اور سکھانے کی ذمہ داری سب پر ڈالی گئی ہے، پھر اس کے طریقے مختلف رہے ،اب تبلیغی جماعت کی مساعی سے اللہ پاک نے اس طریقہ کو رواج عام دے دیا ہے، لہذا اس کے فائد سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔
لما في روح المعاني:
«ولتكن منكم أمة یدعون إلی الخیر ویأمرون بالمعروف وینهون عن المنکر»(الآية)
’’إن العلماء اتفقوا على أن الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر من فروض الكفايات‘‘.(سورة ال عمران: 369/4:مؤسسة الرسالة).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:176/199