کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مدرسہ یا مسجد کے لیے مسجد کے اندر چندہ کا اعلان کرنا کیسا ہے؟
صورت مسئولہ میں مسجد کے اند مسجد یا مدرسہ کے لیے چندہ کرنا جائز ہے۔لما في التجنیس والمزید:
’’لا بأس أن یعطی السائل في المسجد شیئًا؛ لحدیث عبد الرحمن بن أبي بکر رضي اللہ عنھما قال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :ھل منکم أحد أطعم الیوم مسکینًا؟ فقال أبو بکر:دخلت المسجد، فإذا أنا بسائل فوجدت کرۃ خبز في ید عبد الرحمن، فأخذتھا فدفعتھا إلیہ‘‘ الحدیث رواہ أبو داؤد.(کتاب الطھارات: 359/1، رشیدیۃ).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:176/137