کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک پلاٹ جو قرضہ پر حاصل کیا گیا ہے او راس قرض کو ادا کرنا ابھی باقی ہے، کیا ایسے پلاٹ کی مالیت پر زکوٰۃ ادا کرنا واجب ہے یا نہیں؟
پلاٹ اگر بیچنے کے لیے نہ ہو تو چاہے اس کا قرضہ باقی ہو یا ادا ہو چکا ہو، اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی۔
”فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی