فیکٹری کی مشینری پر زکوٰۃ کا حکم

Darul Ifta

فیکٹری کی مشینری پر زکوٰۃ کا حکم

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اس پلاٹ پر فیکٹری لگائی گئی ہے اور فیکٹری کی مشینریاں بھی قرضہ پر حاصل کی گئیں ہیں، کیا ایسی مشینریوں کی مالیت پر زکوٰۃ واجب ہے کہ نہیں؟ جب کہ مشینریوں کا قرض ادا کرنا ابھی باقی ہے؟

جواب

فیکٹری میں نصب مشینری پر زکوٰۃ واجب نہیں۔

وکذا کتب العلم إن کان من أہلہ، وآلات المحترفین کذا في السراج الوہاج؛ ہذا في الآلات التي ینتفع بنفسہا، ولا یبقی أثرہا في المعمول. (الھندیۃ، کتاب الزکاۃ، الباب الأول: ١/١٧٢، رشیدیۃ).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer