کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فارم کے لیے حکومت سے زمین کچھ عرصہ کے لیے عاریۃ حاصل کرکے اس زمین پر قرضہ سے ایک عمارت تعمیر کرکے کرایہ پر دے دی، کیا یہ زمین اورعمارت جس کے قرضہ کی ادائیگی ابھی باقی ہے اس پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟ یا ایسی عمارت کے کرایہ پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟
اس زمین اور عمارت پر زکوٰۃ واجب نہیں، البتہ اس سے آمدن کرایہ اگر قرض کی رقم منہا کرکے بقدر نصاب رہ جائے تو اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی، ورنہ نہیں۔
''ومن کان علیہ دین یحیط بمالہ فلا زکاۃ علیہ۔۔۔۔ وإن کان مالہ أکثر من دینہ زکی الفاضل إذا بلغ نصابا؛ لفراغہ عن الحاجۃ، والمراد بہ: دین لہ مطالب من جہۃ العباد''. (الھدایۃ، کتاب الزکاۃ: ١/١٨٦، شرکۃ علمیۃ).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی