سونے کی زکوٰۃ کی ادائیگی کا طریقہ

Darul Ifta

سونے کی زکوٰۃکی ادائیگی کا طریقہ

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کے پاس سونا ساڑھے بارہ تولہ ہے تو اس کی زکوٰۃ کتنی دی جائے گی، یعنی کہ ایک تو نصاب ہوا ساڑھے سات تولہ کا۔ بقیہ پانچ تولہ، تو کل کتنی زکوٰۃ دی جائے گی؟ یا جتنی مناسب ہو دی جاسکتی ہے؟ برائے مہربانی یہ مسئلہ بتلا دیجیے گا۔

جواب

ساڑھے بارہ تولہ سونے پر جس دن سال پورا ہو رہا ہو سونے کی مارکیٹ سے قیمت معلوم کرکے کل سونے کی مالیت کا حساب کریں اور پھر کل رقم کا ڈھائی فیصد بطورِ زکوٰۃ ادا کریں۔
''تجب في کل مائتي درھم خمسۃ دراھم وفي کل عشرین مثقال ذھب نصف مثقال.(الھندیۃ:کتاب الزکاۃ،الباب الثالث في زکوٰۃ الذھب والفضۃ والعروض:١/١٧٨،رشیدیۃ).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer