زیورات پر زکوٰۃ کاحکم

Darul Ifta

زیورات پر زکوٰۃ کاحکم

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام ان مسائل کے بارے میں کہ ١۔سونے اور چاندی کے زیورات پر زکوٰۃ واجب ہوتی ہے یا نہیں؟
٢۔عورت جو زیورات استعمال کرتی ہے اس میں کچھ زیورات والدین کی طرف سے ہوتے ہیں اور کچھ شوہر کی طرف ،سے تو ان زیورات کی زکوٰۃ کون ادا کرے؟ والدین، شوہر یا عورت؟
٣۔زیورات کی زکوٰۃ کب ادا کرنا واجب ہے؟

جواب

١۔سونے اور چاندی سے بنی ہوئی چیزاگر نصاب کے برابر ہو تو اس پر زکوٰۃ واجب ہوتی ہے، مثلاً:زیور، برتن، سونے اور چاندی کے بٹن وغیرہ، چاہے استعمال کرنے کے لیے ہو یا تجارت کی نیت سے رکھی ہوئی ہو یا کسی کو تحفے میں دینے کے لیے ہو۔
٢۔والدین اور شوہر کی طرف سے دیے گئے زیورات اگر عورت کو ملکیت کے طور پر دیے گئے ہیں تو ان کی زکوٰۃ عورت پر واجب ہے، والدین اور شوہر پر نہیں۔ ہاں اگر والدین اور شوہر خوشی سے بیوی کے کہنے پر بیوی کی طرف سے زکوٰۃ ادا کریں تو زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔
اور اگر صرف پہننے کے لیے والدین یا شوہر کی طرف سے عاریت کے طو رپر دیے گئے ہیں تو والدین اور شوہر پر زکوٰۃ ادا کرنا واجب ہے۔
٣۔عورت جس دن صاحبِ نصاب ہوجائے اس وقت سے چاند کے بارہ مہینے گزرنے پر زکوٰۃ واجب ہو جاتی ہے۔
تجب في مائتی درھم وعشرین دینارا ربع العشر ولوتبرا أوحلیا أو آنیۃ.'' (البحرالرائق، کتاب الزکاۃ، باب زکاۃ المال: ٢/٣٩٣، رشیدیۃ)
''تجب الزکاۃ فیھا سواء کانت دراھم مضروبۃ، أو تبرا، أوحلیا مصوغا، أوحلیۃ سیف، أو منطقۃ أو لجام أو سرج أو الکواکب في المصاحف والأواني، وغیرھا إذا کانت تخلص عند الإذابۃ إذا بلغت مائتي درھم، وسواء کان یمسکھا للتجارۃ، أو للنفقۃ، أو للتجمل، أولم ینوشیأا.'' (بدائع الصنائع، کتاب الزکاۃ، باب زکاۃ المال فصل صفۃ نصاب الزکاۃ في الفضۃ: ٢/٣٩٤، رشیدیۃ)
(وکذا في الھندیۃ: کتاب الزکاۃ، الباب الثالث في زکوۃ الذھب والفضۃ والعروض، الفصل الأول: ١/٢٤٠، دارالفکر)
الزکاۃ واجبۃ علی الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملک نصابا ملکا تاما وحال علیہ الحول أما الوجوب، فلقولہ تعالی: (وَآتُوا الزَّکَاۃَ) ولقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ''أدوا زکاۃ أموالکم'' وعلیہ إجماع الأمۃ. (الھدایۃ، کتاب الزکاۃ: ١/١٨٥، شرکۃ علمیۃ)
والعادۃ الفاشیۃ الغالبۃ في أشراف الناس وأوساطہم دفع ما زاد علی المہر من الجہاز تملیکا. سوی ما یکون علی الزوجۃ لیلۃ الزفاف من الحلي والثیاب، فإن الکثیر منہ أو الأکثر عاریۃ، فلو ماتت لیلۃ الزفاف لم یکن للرجل أن یدعي أنہ لہا یلي القول فیہ للأب أو الأم أنہ عاریۃ أو مستعار لہا کما یعلم من قول الشارح، کما لو کان أکثر مما یجہز بہ مثلہا، وقد یقال: ہذا لیس من الجہاز عرفا. وبقي لو جری العرف في تملیک البعض وإعارۃ البعض.(رد المحتار، کتاب النکاح، باب المھ:ر ٤/٣٠٦، حقانیۃ)
وھي واجبۃ علی الحر المسلم المالک المقدار النصاب فاضلا عن حوائجہ الأصلیۃ.(الفتاوی العالمکیریۃ، کتاب الزکوۃ، الباب الثامن في صدقۃ الفطر: ١/١٩١، رشیدیہ)
وفي الرد: قولہ: نسبۃ للحول: أي الحول القمري لا الشمسي۔۔۔۔قولہ:لحولانہ علیہ: أي لأن حولان الحول علی النصاب شرط، لکونہ سببا.''(ردالمحتار، کتاب الزکاۃ، مطلب الفرق بین السبب والشرط والعلّۃ: ٢/٢٥٩، سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer