زیورات پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟

Darul Ifta

زیورات پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بیوی کو جو زیورات پہننے کے لیے ملے ہیں ان میں زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟

جواب

بیوی کو جو زیورات پہننے کے لیے بطورِ ملک ملے ہیں وہ اگر نصاب کے برابر ہوں تو سال گزرنے پر زکوٰۃ دینا واجب ہے او رنصاب سونے میں ساڑھے سات تولہ اور چاندی میں ساڑھے باون تولہ ہے۔
''نصاب الذھب عشرون مثقالا والفضۃ مائنا درھم کل عشرۃ۔۔۔۔واللازم مبتدأ في مضروب کل منھما ومعمولہ ولو تبرا أو حلیا مطلقا مباح الاستعمال أولا ولو للتجمل والنفقۃ؛ لأنھما خلقا أثمانا فیزکیھما کیف کانا.'' (الدر المختار، کتاب الزکاۃ، باب زکاۃ المال:٢/٢٩٥ ۔ ٢٩٨، سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer