کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا زکوٰۃ کی رقم سے حج کرانا جائز ہے؟ اور کیا زکوٰۃ اس طرح ادا ہو جاتی ہے؟
کسی فقیر کو زکوٰۃ کے روپے کا مالک بنا دیا او راس نے اس حج کیا تو یہ جائز ہے، زکوٰۃ بھی ادا ہو جائے گی اور حج بھی درست ہو گا او راگر فقیر کو مالک نہیں بنایا گیا ،بلکہ خود اس کے لیے حج کا بندوبست کیا ،یا زکوٰۃ دیتے وقت حج کے ساتھ مشروط کیا تو زکوٰۃ ادا نہ ہو گی۔
ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا) لا إباحة(لا) يصرف(إلى بناء)نحو(مسجد)
وفي الرد:(قوله: نحو مسجد) كبناء القناطر والسقايات وإصلاح الطرقات وكري الأنهار والحج والجهاد وكل ما لا تمليك فيه زيلعي. (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الزکاۃ، باب المصرف: ٢/٣٤٤، سعید).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی