بیوی کا مہر معاف کرنے کے بعد، اس مہر کا مطالبہ کرنا

بیوی کا مہر معاف کرنے کے بعد، اس مہر کا مطالبہ کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر شوہر کو بیوی نے اپنا مہر معاف کیا پھر کچھ عرصے کے بعد بیوی اپنا مہر شوہر سے طلب کرے ،تو شوہر پر مہر کا دینا لازم ہے یا نہیں؟

جواب

اگر شوہر کی بیوی نے اپنا مہر معاف کیا، تو ایسی صورت میں دوبارہ بیوی کو حق مہر کے مطالبہ کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
لما في الأشباه والنظائر:
”ألساقط لا يعود“(أحكام النقد، ما يتعين وما لا يتعين ما يقبل الإسقاط من الحقوق، ص:309:قديمى كتب خانه).
وفي الفتاوي الهندية:
’’والمهر يتأكد بأحد معان ثلاثة: الدخول، والخلوة، وموت أحد الزوجين.... حتى لا يسقط منه شيء بعد ذلك إلا بالإبراء من صاحب الحق، كذا في البدائع‘‘.(كتاب النكاح، الباب السابع في المهر، الفصل الثاني فيما يتأكد به المهر والمتعة، 370/1: دار الفكر).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/322