کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بارہ ربیع الاول کے دن جو شخص ۷مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
،۷بار یا اللہ
،۷بار یارحمٰن
،۷بار یاغفور
،۷بار یارحیم
،۷ بار یامنان
،۷ بار یادیان
،۷بار یاسبحان
پڑھنے کا اہتمام کرتے ،وہ پورا سال خوش رہے،اس بات کی کیا حقیقت ہے؟شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
صورت مسئولہ میں ان اذکار کا پڑھنا بلاشک وشبہ اجر سے خالی نہیں،کیونکہ یہ اسم اعظم میں سے ہیں،البتہ ان اذکار کو کسی دن کے ساتھ خاص کرنا قرآن وسنت سے ثابت نہیں،لہٰذا ایسا کرنے سے اجتناب کیا جائے۔وفي الإعتصام:
’’ومنھا:التزام العبادات المعینۃ في أوقات معینۃ،لوم یوجد لھا ذلک التعیین في الشریعۃ‘‘.(الباب الأول،في تعریف البدعت وبیان معناھا،ص:25،دارالمعرفۃ).
فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:181/32