کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک زمین جس کو آسمان، نہر اور چشمہ تین قسم کے پانی سے سیراب کیا جائے، کیا اس میں عشر واجب ہے؟
عشری زمین اگر بارش یا دریا کے پانی یا قدرتی پانی کے چشمہ سے سیراب کی جاتی ہو تو اس کی پیداوار میں عشر واجب ہوگا۔''قال أبو حنیفۃ رحمہ اللّٰہ: في قلیل ما أخرجتہ الأرض وکثیرہ العشر سواء سقي سیحا أو سقتہ السماء ۔۔۔وما سقي بغرب أو دالیۃ أو سانیۃ ففیہ نصف العشر علی القولین؛ لأن المؤنۃ تکثر فیہ وتقل فیما یسقی بالسماء أو سیحا، وإن سقي سیحا وبدالیۃ، فالمعتبر أکثر السنۃ''.(الھدایۃ، کتاب الزکاۃ،باب زکاۃ الزروع والثمار: ١/٢٠١،٢٠٢، شرکۃ علمیۃ).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی