امام مسجد کو زکوٰۃ دینے کا حکم

Darul Ifta

امام مسجد کو زکوٰۃ دینے کا حکم

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زکوٰۃ کا پیسہ مسجد کے امام صاحب کو دینا جائز ہے یا نہیں، جب کہ امام صاحب بہت غریب ہیں، تنخواہ سے گزار کرنا مشکل ہے؟ برائے مہربانی جواب دے کر مطمئن فرمائیں۔

جواب

مسجد کے امام صاحب اگر غریب ہوں اور زکوٰۃ  کےمستحق ہوں تو ان کو زکوٰۃ کا پیسہ دینا جائز ہے، بشرطیکہ یہ تنخواہ کے عوض میں نہ ہو۔
قال اللّٰہ تعالیٰ:(إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاء ِ وَالْمَسَاکِینِ وَالْعَامِلِینَ عَلَیْہَا).(سورہ توبہ: ٦)
''لا یجوز دفع الزکاۃ إلی من یملک نصابا أي مال کان،(الھندیۃ، کتاب الزکاۃ، الباب السابع في المصارف:١/١٨٩، رشیدیۃ)
''مصرف الزکاۃ والعشر ھو فقیر، وھو من لہ أدنی شيئ: أي دون نصاب، أو قدر نصاب غیر نام مستغرق في الحاجۃ''
(الدر المختار،کتاب الزکاۃ،باب المصرف:٣/٣٣٣،دارالمعرفۃ)
ھي تملیک جزء مال عینہ الشارع من مسلم فقیر غیر ہاشمي ولا مولاہ مع قطع المنفعۃ عن الملک من کل وجہ اللّٰہ تعالی.''(الدر المختار، کتاب الزکاۃ: ٢/٢٥٦، سعید).فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

footer