آیت مبارکہ «إنفروا خفافاً وثقالاً»کا مصداق

آیت مبارکہ «إنفروا خفافاً وثقالاً» کا مصداق

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن مجید کی آیت مبارکہ «إنفروا خفافاً وثقالاً وجاھدوا بأموالکم وأنفسکم في سبیل اللہ»(سورۃ التوبۃ:41) سے کیا مراد ہے؟کیا اس سے تبلیغ میں جانا مراد ہے؟وضاحت فرمائیں۔

جواب

آیت مذکورہ کا مصداق اولیٰ جہاد ہے، البتہ آیت میں فی سبیل اللہ عام ہے، اس سے دین کے بقیہ شعبے بھی مراد لئے جاسکتے ہیں۔
وفي أحكام القرآن للجصاص:
«إنفروا خفافاً وثقالاً وجاھدوا بأموالکم وأنفسکم في سبیل اللہ».(سورۃ التوبۃ:41)
’’فأوجب فرض الجهاد بالمال والنفس جميعًا، فمن كان له مال وهو مريض... فعليه الجهاد بماله، بأن يعطيه غيره فيغرو به، كما أن من له قوة... فعليه الجهاد بنفسه‘‘.(سورة البراءة، باب فرض النفير والجهاد، 171/3، قديمى كتب خانه).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:176/201