نماز میں ایک بار کوئی عمل کرنے سے نماز کا حکم

نماز میں ایک بار کوئی عمل کرنے سے نماز کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر ایک رکن میں ایک بار کوئی عمل ہوا تو کیا اس سے نماز فاسد ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب

نماز کے کسی بھی رکن میں ایک بار کوئی عمل (جس کی مقدار پے درپے تین تسبیحات کے بقدر نہ ہو)کرنے سے نماز فاسد نہیں ہوگی۔
لمافي الفتاویٰ السراجیۃ:
’’لوحک جسدہ بأصبح ثلاث مرات متوالیاًتفسد صلاتہ‘‘.(کتاب الصلاۃ،ص:84،زمزم)
وفي الھندیۃ:
’’العمل الکثیر یفسد الصلاۃ،والقلیل لا‘‘.(کتاب الصلاۃ، النوع الثانی في الأفعال المفسدۃ للصلاۃ:160/1،دارالفکر).فقط. واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:182/69