نماز جنازہ کے بعد دعا کرنے کا حکم

نماز جنازہ کے بعد دعا کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز جنازہ کے بعد اعلان کر کے اہتمام کے ساتھ دعا کرنا شرعاً کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ نماز جنازہ خود دعا ہے، اور میت کے لیے  اس میں دعائے مغفرت ہی اصل ہے، نماز جنازہ کے بعد اعلان کر کے اہتمام کے ساتھ دعا کرنا، حضورﷺ، خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم اور ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ میں سے کسی سے بھی ثابت نہیں، بلکہ فقہاء رحمہم اللہ نے اس کو منع کیا ہے، لہٰذا یہ طریقہ شرعاً بے اصل اور بدعت ہے۔
لما في خلاصۃ الفتاویٰ:
’’لایقوم بالدعاء بعد صلاۃ الجنازۃ‘‘.(الفصل الخامس والعشرون في الجنائز:225/1، رشیدیۃ).فقط. واللہ تعالٰی اعلم بالصواب.
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتویٰ نمبر:177/73